8 ستمبر، 2012، 4:29 PM

ویتنام میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک

ویتنام میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک

مہر نیوز/8 ستمبر2012ء: ویتنام میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویتنام میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ملک میں جاری شدید بارشوں کے باعث صوبہ ناگاہ اور ملحقہ علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب آنے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ سیلاب کے باعث وسیع علاقے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ملک کے شمالی اور وسطی علاقے سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

News ID 1691842

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha